Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ، ملک میں ایک روز میں 136 اموات

اپ ڈیٹ 19 جون 2020 10:54am

پاکستان میں ایک دن کےدوران ایک سو چھتیس اموات ہوگئیں، کورونا وائرس اب تک تین ہزار دو سو انتیس افراد کی جان لے چکا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار نو سو چوالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس بڑھ رہا  ایک روز میں 136 اموات اور  ایک روز میں 4ہزار944 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹےمیں 136 اموات سے مجموعی تعداد  3ہزار229 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں سب سےزیادہ 1265 اموات ہوچکیں ،سندھ میں 964 ،خیبرپختونخوا 773 ،بلوچستان 99 ،اسلام آباد97 اور گلگت بلتستان میں 18 مریض جاں بحق ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں28 ہزار824 ٹیسٹ میں سے4 ہزار944 پازیٹیوآئے، ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65ہزار62 ہیں پنجاب میں61 ہزار678 اورسندھ میں 62 ہزار269 افراد کوروناسےمتاثرہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والے 73 فیصد افراد پہلے سے مختلف دائمی بیماریوں کا شکارتھے کورونا سے جاں بحق افراد میں 74فیصد افراد کی عمر50 سال سے زائد ہے ، عالمی سطح پراموات کی شرح 5.37 فیصد جبکہ پاکستان میں 1.93فیصد ہے۔